ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ایس وائی ایل نہر کے معاملے پر خوشگوار حل کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہتے:عدالت

ایس وائی ایل نہر کے معاملے پر خوشگوار حل کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہتے:عدالت

Thu, 13 Apr 2017 21:48:03  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 12؍اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ نے آج کہا کہ وہ ستلج -جمنا لنک نہر تنازعہ کے پرامن حل کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہتا ہیں ، کیونکہ مرکز نے اس کا حل تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیاہے ۔عدالت نے کہا کہ اس نے 20؍اپریل کو پنجاب اور ہریانہ کی اعلی سطحی میٹنگ بلائی ہے۔جسٹس پی سی گھوش اور جسٹس امیتابھ رائے کی بنچ نے کہاکہ ہم پرامن حل کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتے ہیں۔بنچ نے ایس وائی ایل نہر کی تعمیر کی حمایت کرنے والے اپنے فیصلوں پر تعمیل سے متعلق معاملات پر حتمی سماعت 27؍اپریل تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔عدالت کا یہ تبصرہ اس وقت آیا ہے ،جب مرکز کی جانب سے موجود سالیسٹر جنرل رنجیت کمار نے کہاکہ ایک اعلی سطحی اجلاس 20؍اپریل کو بلایا گیا ہے، حکومت ہند حل تلاش کرنے کی خواہش مند ہے۔دو پڑوسی ریاستوں کے درمیان تنازعہ کا حل عدالت کے باہر تلاشنے کے امکانات کا پتہ لگانے کے لیے مرکز کو موقع دیتے ہوئے عدالت نے صاف کر دیا کہ اگر کوشش ناکام ہوتی ہے، تو وہ سماعت کی اگلی تاریخ پر معاملے میں آگے بڑھے گی۔


Share: